اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بچے سے متعلق سوال پر حرا خان سیخ پا، مداح کو ڈانٹ پلا دی

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(ویب ڈیسک) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ حرا خان نے بچے سے متعلق سوال کرنے پر مداح کو ڈانٹ پلا دی۔

اداکارہ حرا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے مختلف سوالات کیے۔

سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے حرا خان سے سوال پوچھا کہ "آپ کے ہاں بچہ کب ہوگا؟" جس پر حرا خان نے مداح پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں ایسے نہیں پوچھا کرتے، یہ جوڑے کی نجی باتیں ہوتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  میرے ہاں بچہ جب بھی ہوگا سب کو پتا چل جائے گا، یہ بہت نجی سوال ہوتے ہیں جو لوگوں سے نہیں پوچھنے چاہئیں، آپ تو سیدھا میری انسٹاگرام سٹوریز کے ذریعے مجھ سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں۔

حرا نے مزید کہا کہ  آپ کے گھر میں آس پاس کسی کی شادی ہو یا کوئی جوڑا ہو تو ان سے بھی ایسے سوال نہیں پوچھا کریں، یہ اخلاقی دائرے میں نہیں آتا، ہمارے ملک میں یہ بہت بڑا مسئلہ ہے، لوگوں کو اپنی حدود نہیں معلوم، انہیں تمیز ہی نہیں کہ کیا پوچھنا چاہیے اور کیا نہیں پوچھنا چاہیے، یہ جوڑے کی بہت نجی باتیں ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ  اداکارہ حرا خان کی شادی کو تقریباً 10 ماہ ہوچکے ہیں، ان کی شادی رواں سال فروری میں اداکار ارسلان خان سے ہوئی تھی، دونوں کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں ، دونوں اپنے کیریئر کے ابتدا میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے