اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور کی 32بڑی سڑکوں پر عارضی تجاوزات مستقل طورپر ختم کرنے کا فیصلہ

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(لاہور نیوز) شہر کی 32 بڑی سڑکوں پر عارضی تجاوزات کو مستقل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں لاہور میں ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے تجاویز کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ون وے کی خلاف ورزی کے سدباب کے لئے یوٹرنز پر ٹائر کلر لگائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ٹریفک کی راہ میں حائل تجاوزات فی الفور ختم کی جائیں، ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ٹریفک کو بہتر متبادل راستوں پر روانی سے چلایا جائے، وزیراعلیٰ نے ٹیپا کو 32مقامات پر سڑکو ں اور چوراہوں کی ری سٹرکچرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ٹھوکر تا چوبرجی ملتان روڈ پر اعوان ٹاؤن اور ملتان چونگی چوک ری ڈیزائن ہوں گے، اجلاس میں جناح ہسپتال سے کریم بلاک تک انڈر پاس بنانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ 135مقامات پر روڈ انجینئر نگ کے ایشو حل کرنے پر اتفاق ہوا۔

پولیس،ٹریفک پولیس اور ایم سی ایل کے مشترکہ سکواڈ32مقامات پر تعینات ہوں گے، وزیراعلیٰ نے  سڑکوں کا پیچ ورک مکمل کرنے کے لئے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

 انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ،ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس،سی ٹی او لاہور، چیف انجینئر ایل ڈی اے،چیف انجینئر ٹیپا،ڈی آئی جی آپریشنز اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے