اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار ہو گیا، گزشتہ 10 روز میں پنجاب پولیس صرف 505 غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوا سکی۔

ذرائع  کے مطابق پنجاب میں اس وقت 40 ہزار کے قریب غیر قانونی تارکین وطن موجود ہیں،40 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کے پاس پاکستان میں رہنے  کیلئے کوئی قانونی دستاویزات موجود نہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور آپریشن سست ہونے پر افسران سے نالاں ہیں، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام افسران کو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت  کردی ہے۔

غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا  کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا  جس میں تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،آئی جی پنجاب نےآر پی اوز، ڈی پی اوز کو غیر ملکی تارکین کے انخلا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

 آئی جی پنجاب  نے کہاکہ حکومتی احکامات کے تحت تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو جلد از جلد واپس بھجوایا جائے، تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران انخلا کے عمل کے دوران ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے ساتھ  تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے