اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابات میں کامیاب ہو کر مہنگائی ختم ، ڈالر کو واپس لائیں گے: رانا ثنااللہ

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و سابق وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر مہنگائی ختم اور ڈالر کو واپس لا کر پاکستانی روپے کی قدر بحال کریں گے۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فتنے کی ناکامی ملک کو بہت مہنگی پڑی، پاکستان ترقی کی جانب گامزن تھا جسے روک دیا گیا، خوشحالی کے سفر کو روک کر ایک پراجیکٹ لانچ کیا گیا۔

انہوں نےکہا کہ کہا جا رہا تھا دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کیسے ختم ہوگی، ماضی میں ن لیگ نے نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان کو متعدد بحرانوں سے نکالا، گھمبیرمسائل کے حل کے لئے ہمارے پاس 5 سال کی مدت تھی مگر ہم نے 4 سال میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے دکھایا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ 21 اکتوبر کے جلسے میں پورے ملک سے لوگ شریک ہوئے ، ہم انتخابات کی تیاریاں شروع کر چکے ہیں ، انتخابات میں کامیاب ہو کر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے جس کے بعد مہنگائی ختم اور ڈالر کو واپس لائیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف دوسرے صوبوں کے دورے شیڈول کر چکے، وہ آئندہ ہفتے بلوچستان جائیں گے جب کہ ہماری سیاسی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے پنجاب میں جاری ہیں اور ہمارا ایک وفد مشاورت کے لئے سندھ گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عام آدمی کیلئے جینا مشکل نہیں ناممکن  ہو چکا ہے ، ہم ایک، ایک ڈالر کے لئے آئی ایم ایف کی منتیں کر رہے ہیں، جی21 کو ہماری معیشت دستک دے رہی تھی جوکہ آج دنیا میں 47ویں نمبر ہے۔

 لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا اس کے باوجود ہم کھڑے رہے، کیا پنجاب میں قومی اسمبلی کی سب سے بڑی پارٹی ن لیگ نہیں تھی؟ 2018ء کے الیکشن میں مشکلات کے باوجود ہم نے کامیابی حاصل کی تھی، ہم ملک اور عوام کو ایک بار پھر بحرانوں سے نکالیں گے۔

پرس کانفرنس میں سعید احمد منہیس سمیت متعدد رہنماؤں نے ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے