اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سپرہٹ ڈرامے 'تیرے بن' کے دوسرے سیزن کا اعلان

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامے "تیرے بن" کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں عبداللہ کادوانی نے لکھا کہ تیرے بن کے ناظرین کے لیے ایک بہت دلچسپ خبر ہے کہ ڈرامے کا دوسرا سیزن 29 دسمبر 2023 سے نشر کیا جائیگا، دل چھو لینے والے مزید سینز کے لیے تیار رہیں اور اپنے کیلنڈر پر یہ تاریخ مارک کرلیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میرا وعدہ ہے کہ دوسرا سیزن بہت بہترین ثابت ہوگا اور آپ سب کو بے حد پسند آئیگا۔

کچھ ماہ قبل ڈرامے کے پہلے سیزن کے اختتام پر مداحوں نے پروڈیوسرز  سے فرمائش کی تھی کہ تیرے بن کا دوسرا سیزن لازمی آنا چاہیے، ڈرامے کے مرکزی کرداروں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی جوڑی کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔

علاوہ ازیں ڈرامے میں منفی کردار نبھانے والی 'حیا' اداکارہ سبینہ فاروق کے کردار کو بھی مداحوں کی جانب سےپسند کیا گیا تھا۔

"تیرے بن" نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں بھی بے حد شوق سے دیکھا گیا اور اب دنیا بھر میں موجود اس ڈرامے کے چاہنے والے "سیزن 2" کے منتظر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے