اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی کے بعد اپنی حدود طے کرلیں،ہرطرح کا کردار نہیں کر سکتی: غنا علی

10 Nov 2023
10 Nov 2023

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل غناعلی نے کہا ہے کہ میں نے شادی کے بعد اپنی حدود کا تعین خود کرلیا تھا اس لیے اب ڈراموں میں ہرطرح کا کردار نہیں کر سکتی۔

حال ہی میں اداکارہ نے شوبز سے جڑے ایک سوشل میڈیا پیج سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد شوہر نے مجھے کام کرنے سے نہیں روکا تھا بلکہ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد میں نے خود اداکاری سے وقفہ لیا تھا،  شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد حال ہی میں اب میں نے شوبز میں واپسی میں کی ہے۔

غنا علی نے بتایا کہ  شادی کے بعد ابتدائی طور پر انہوں نے ایک سال کے لیے شوبز سے بریک لی تھی تاہم اتفاق سے شادی کے دوسرے سال وہ امید سے ہو گئیں اور انہیں وقفہ طویل کرنا پڑا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ چونکہ اب میں شادی کر چکی ہوں اور دو بچوں کی ماں بھی بن چکی ہوں تو وہ پہلے کی طرح کھل کر ہر کردار اور ہر کام نہیں کر سکتی، میں نے خود ہی اپنی حدود متعین کردی ہیں اور مذکورہ حدود کے دائرے میں اگر کام کی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کروں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے