اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیغام پاکستان قرآن وسنت کی روشنی میں دہشتگردی کیخلاف متفقہ فتویٰ ہے:طاہر اشرفی

10 Nov 2023
10 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان قرآن وسنت کی روشنی میں دہشتگردی کیخلاف متفقہ فتویٰ ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر کسی بھی سطح پرجتھوں کو مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں، پیغام پاکستان تمام مذاہب کو آئین وقانون کی روشنی میں جینے کا حق دیتا ہے، آئین پاکستان کی اساس قرآن و سنت ہے، پاکستان میں کوئی بھی قانون سازی قرآن و سنت کے خلاف نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ روز میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، ہماری فوج کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے دے کر پاکستان کی بنیاد کو مضبوط بنارہے ہیں، میانوالی میں کوشش کی گئی کہ ملک کے اثاثوں کو نقصان پہنچایا جائے، ہماری فوج ،فضائیہ کے جوانوں نے میانوالی میں دہشتگردوں کی کارروائی کو ناکام بنایا۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ آج پورے ملک کے اندر سے آواز ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں، آج ہمیں پیغام پاکستان کے ذریعے وحدت کا پیغام دیا گیا ہے، ایک پلان بنایا جارہا ہے کہ مسلم ممالک کے تعلقات کو کمزور کیا جائے، ہماری دعا ہے اللہ ریاض سے مسلم قیادت کو مثبت فیصلہ کرنے کی توفیق دے۔

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج بھی خطبات جمعہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی ہے، فرعون اپنے دور میں بچوں کا قتل عام کررہا تھا، آج اسرائیلی بھی فلسطین کے بچوں کا قتل عام کررہے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ فلسطینیوں کو آزاد مسلم ریاست ملے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے