اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سی پیک سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا علاقائی مرکز بن گیا: احسن اقبال

10 Nov 2023
10 Nov 2023

(لاہور نیوز) سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا علاقائی مرکز بن گیا ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آرآئی) کے ثمرات سے متعلق موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ پاکستان کیلئے لائف لائن بن چکا ہے، چینی صدر شی جن پنگ کا تصور دنیا کے بین الاقوامی تعلقات میں بڑی تبدیلی لایا ہے، سرحدوں کی قید سے ماورا وژن لوگوں کو انفراسٹرکچر کے جال کے ذریعے جوڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی جنگ ختم نہیں ہوئی اور فلسطین میں جنگ بھڑک اٹھی ہے، اسرائیل مغرب کی غیر مشروط حمایت سے فلسطین پر ظلم وبربریت کر رہا ہے، غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا ہے، نسل کشی کا نشانہ بننے والوں کے حق میں آواز اٹھانے پر چین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی تعاون اور اشتراک عمل کی حیران کن مثال بن چکا ہے، بی آر آئی میں دنیا کے مشکل مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، سی پیک سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا علاقائی مرکز بن گیا ہے، بی آر آئی کے نشان ساؤتھ ایسٹ ایشیا، ساؤتھ ایشیا اور سینٹرل ایشیا تک پھیل چکے ہیں۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا، یورپ اور افریقہ کو جوڑنے کا ذریعہ یہ منصوبہ عالمی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے، سیاسی جماعتیں عوام کیلئے فیصلہ سازی کرتی ہیں، سیاسی جماعتوں میں تعاون مستقبل کی صورت گری میں نہایت اہم ہے، دنیا کو آج سب سے بڑھ کر تعاون کی راہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے