یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور میں علامہ اقبالؒ کے فلسفہ امن و ترقی پر کانفرنس کا اختتام
(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور میں علامہ اقبالؒ کے فلسفہ امن و ترقی پر 3 روزہ عالمی کانفرنس کا اختتام ہو گیا۔
ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے زیر اہتمام 3 روزہ علامہ اقبالؒ عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن کا انعقاد لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ہوا۔ اختتامی تقریب میں ترک قونصل جنرل پروفیسر ڈاکٹر درمش باشتو کی بھی شرکت ہوئی۔ وی سی ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے بتایا کانفرنس میں قومی اور عالمی ماہرین اقبالیات نے 70 تحقیقی مقالے پڑھے۔ وائس چانسلر نے کانفرنس کو فلسطین کے شہداء کے نام کیا،اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔
ترک قونصل جنرل پروفیسر ڈاکٹر درمش باشتو نے کہا کہ علامہ اقبالؒ ترک نوجوانوں کے پسندیدہ فلسفی ہیں۔
ڈائریکٹر پی ایچ ای سی ڈاکٹر تنویز قاسم نے کہا کہ افکار اقبال سے نوجوان نسل کو روشناس کرانا تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
کانفرنس کے موقع پر علامہ اقبالؒ کی کتابوں کا سٹال بھی لگایا گیا جبکہ ایران، امریکا، تاجکستان، ترکی سے آئے مندوبین میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔