اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تمام حلقوں میں تگڑے امیدوار کھڑے کرینگے: رانا ثنا

09 Nov 2023
09 Nov 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں امیدواروں کی کمی نہیں، تمام حلقوں میں تگڑے امیدوار کھڑے کریں گے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، ہمارا یہ ظرف نہیں ان کی جیل میں ادویات و کھانا بند کر دیں، ہمارا پی ٹی آئی چیئرمین سے سوال ہے کہ وہ کہتے رہے جیل میں کوئی کلاس نہیں ہونی چاہئے بلکہ سب کلاس ختم کر دینی چاہئے، چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں دیکھ لیں جو ان کے ساتھ سلوک ہوا وہی سلوک دوسروں کے ساتھ بھی ہوا۔

سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ پارٹی کے صدر شہباز شریف ہی ہیں، نواز شریف پارٹی کے قائد ہیں، جنوبی پنجاب کا جائزہ لیا وہاں اچھی پوزیشن ہے، مسلم لیگ ن میں نئے لوگ شامل ہو رہے ہیں، تمام حلقوں سے تگڑے امیدوار کھڑے ہوں گے، ہمیں امیدواروں کی کمی نہیں ہے، چناؤ میں دشواری ہو رہی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف چودھری شجاعت حسین سے جلد ملاقات کریں گے، آصف علی زرداری کو اپنی پارٹی کا سربراہ ہوتے ہوئے حق حاصل ہے لاہور کے وزیراعظم کا راستہ روکیں اور لاڑکانہ کے وزیراعظم کیلئے راہ ہموار کریں، عوام الیکشن میں سندھ  ، لاہور یا کے پی کے حق میں ووٹ دیں ہمیں قبول ہو گا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے کہا کہ نواز شریف عام انتخابات میں حصہ لیں گے، شاہد خاقان عباسی بھائی اور بے باک انسان ہیں، وہ ن لیگ سے ناراض نہیں ہیں، شاہد خاقان عباسی پارٹی سے تعاون کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے