09 Nov 2023
(لاہور نیوز) فضائی آلودگی انسانوں کے ساتھ ساتھ حیوانات اور نباتات کو بھی متاثر کرنے لگی۔
سموگ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لیے بھی روگ بن گئی۔ لاہور سفاری زو کے جانوروں کو بھی سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن کا سامنا ہے۔ سفاری زو انتظامیہ جانوروں میں قوت مدافعت بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔
سفاری زو کے ویٹرنری ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ انسانوں کی طرح جانور بھی سموگ سے متاثر ہوتے ہیں۔ سفاری زو میں جانوروں کو سموگ سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔ جانوروں کو وٹامنز اور منرلز کے ساتھ ساتھ اچھی خوراک بھی دی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر رضوان نے مزید بتایا کہ لاہور سفاری زو میں ترقیاتی کام شروع ہو رہا ہے۔ اپ گریڈیشن کے دوران جانوروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔