اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس کا رات گئے پرویز الہٰی کے گھر چھاپہ، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(لاہور نیوز) پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس پرویز الہٰی کے گھر کے باہر کھڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے خواتین اور بچوں کو باہر نکال کر گھر کی تلاشی لی، کچھ دستاویزات درکار تھیں جن کے لیے چھاپہ مارا گیا۔

پولیس نے دوبارہ بغیر وارنٹ کے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا: مونس

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں چودھری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پرسوں کی ناکام کارروائی کے بعد آج صبح 4 بجے پنجاب پولیس نے دوبارہ بغیر وارنٹ کے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ان کو میرے خالو طاہر صادق نہیں ملے، گھر پر صرف خواتین موجود تھیں، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہراساں کرنے کے بجائے جرائم کے خاتمے پر دھیان دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے