اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر مزید معاونت طلب

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر مزید معاونت مانگ لی۔

احتساب عدالت میں شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے، ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کر دیتے ہیں اس سے معاملہ کلیئر ہو جائے گا۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ یہ کیس میرٹ پر سنا گیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ اس کیس پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔

عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جانا تھا، احتساب عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کی درخواستوں پر یکم نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے