اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9مئی حملہ کیس: صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

06 Nov 2023
06 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی کو مسلم لیگ ن آفس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے نصیر الدین نیئرایڈووکیٹ پیش ہوئے، وکیل صنم جاوید نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا ، اب مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے کیس میں زیر حراست ہے، دو مقدمات میں صنم جاوید کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

دوران سماعت پراسیکیوشن کاکہنا تھا کہ مقدمہ کا ٹرائل شروع ہو چکا ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید سمیت تین ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی جائے، شریک ملزم تاج محمد اور محمد تنویر نے بھی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے