اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکاریاسر حسین دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

05 Nov 2023
05 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکار، میزبان و ہدایت کار یاسر حسین نے بالی ووڈ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکار یاسر حسین نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے  شوبز سمیت دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

ہالی ووڈ یا بالی ووڈ میں کام کرنے کے سوال پریاسرحسین کا کہنا تھا کہ  اگر مجھے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں کرنے کے بارے پوچھا جائے تو میں ہالی ووڈ میں انجلینا جولی اور بالی ووڈ میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ نہ جانے کیوں لوگ مجھے مغرور، بدتمیز اور غصے والا شخص تصور کرتے ہیں جب کہ درحقیقت میں ایسا نہیں ہوں، مجھے تو بالکل غصہ نہیں آتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  میں سیاست دان نہیں ہوں کہ ڈپلومیسی سے کام لوں، میں ایک عام شخص ہوں، اس لیے میں ہر بات کھل کر کرتا ہوں، مجھے کسی بھی موضوع پر بات کرتے وقت رکھ رکھاؤ کرنا نہیں آتا،  دل میں جو بات ہوتی ہے، وہ سامنے کہہ دیتا ہوں،  شاید اس وجہ سے بعض لوگ مجھ سے ناراض بھی ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے