اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات میں پیشرفت،81 ملزمان جیل سے عدالت طلب

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں گرفتار 81 ملزمان کو جیل سے عدالت طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے  سانحہ 9 مئی کے چار مقدمات میں نامزد 81 ملزمان  کی 15 نومبر کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں جبکہ گرفتار نہ ہونے والوں اور ضمانتوں پر رہا ملزمان کے متعلق پراسیکیوٹر کو ہدایت لے کر آنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے نیشنل پارک کے سامنے کنٹینر جلانے کے کیس میں 21 ملزمان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا، گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے کیس میں 31 ملزمان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، عدالت نے پرائم منسٹر ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 17 ملزمان کو بھی طلب کیا  ہے جبکہ مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس میں بھی 12 ملزمان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ نیا چالان آیا ہے ، چالان میں شامل ملزمان کو طلب کیا جاتا ہے ، اس مقدمہ میں دیگر ملزمان کی حد تک چالان بھی پیش کیا جائے ، جس پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جو ملزمان زیر حراست ہیں اور جیل میں ہیں انکا چالان پیش کیا گیا ہے ، ملزمان میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے