اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس راحیل کامران شیخ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نے تحریری حکم میں لکھا ہے کہ پٹیشن میں آئینی اور مفاد عامہ کے سوالات اٹھائے گئے ہیں، اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے، فریقین معاملے  پر30نومبر تک جواب جمع کروائیں۔

واضح رہے کہ نبیل جاوید کاہلوں ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں پی آئی کی نجکاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری قومی مفاد کا معاملہ ہے ، نگران حکومت کے پاس پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں دخل اندازی کرنے کا کوئی اختیار نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نگران حکومت کا اختیار محدود ہے ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری پی آئی اے ایکٹ 2016 کے خلاف ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے