اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ،اکتوبر میں 4.59 بلین روپے جرمانے وصول

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف نگران حکومت اور سکیورٹی فورسز کے ملکی سالمیت اور معیشت کے استحکام کیلئے سخت آپریشنز جاری ہیں۔

حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا،22 اکتوبر سے29  اکتوبرتک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 4.59 بلین روپے جرمانہ وصول اور 5448  سے زائد افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

اسلام آباد اور پنجاب سے 5241 ، سندھ سے34 اور خیبرپختونخوا سے 173 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا گیا،پنجاب اور اسلام آباد میں3217، سندھ میں 215 اور  خیبرپختونخوا میں325 ایف آئی آر درج ہوئیں۔

کارروائی کے دوران پنجاب اور اسلام آباد سے 1.91 بلین، خیبرپختو نخوا سے 1.08 بلین، سندھ سے 1.39 بلین اور بلوچستان سے 0.21 بلین روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 32 بلین سے زائد جرمانہ وصول اور 24 ہزار سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

 نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک بھر سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے