اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سمگلرز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، اے این ایف اہلکار زخمی، سیکڑوں کلو منشیات برآمد

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سمگلرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اے این ایف اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ سیکڑوں کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس اور  منشیات سمگلرز کے مابین جہلم میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں اے این ایف اہلکار زخمی ہوگیا۔ گولی لگنے سے ایک سمگلر بھی زخمی ہوا، جسے اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعہ کے بعد 343 کلوگرام سے زائد منشیات ، گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس ونگ کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی بڑی کھیپ سمگل کی جا رہی ہے، جس کے بعد دینہ چیک پوسٹ جہلم پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار سواروں نے ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

اے این ایف ٹیم نے تعاقب کرکے ڈومیلی چوک پر ملزمان کو روک لیا، تاہم ملزمان اور  اے این ایف کے مابین کراس فائرنگ  کے تبادلے میں ایک اہل کار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ گولی لگنے سے ایک سمگلر بھی زخمی ہوا، جسے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ملزمان کا تیسرا ساتھی قریبی جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

بعد ازاں تلاشی لینے پر گاڑی سے مجموعی طور343 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی جس میں 277 کلو 200 گرام چرس اور 67 کلو 200 گرام افیون شامل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے