اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سائفر کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے درخواست میں مدعی مقدمہ نسیم کھوکھر اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ سائفر کیس سابق وزیر اعظم کے خلاف سیاسی مقدمات کی ایک کڑی ہے، ٹرائل کورٹ یہ سمجھنے میں ناکام رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ درخواست ضمانت آئین کے آرٹیکل 185 کے تحت دائر کی گئی ہے، اس مقدمے میں وزارت داخلہ کے ماتحت ایف آئی اے کی بدنیتی صاف ظاہر ہے، سائفر اور فارن فنڈنگ مقدمات ایف آئی اے کی بدنیتی کو صاف ظاہر کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزم کو مقدمے میں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے