اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقلی کی اجازت

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت طلب کی گئی۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے درخواست کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر انہیں پمز ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے