اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آشیانہ ریفرنس، شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کے معاملے پر فیصلہ محفوظ

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(لاہور نیوز) آشیانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کے معاملے پر احتساب عدالت لاہور نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین اعوان نے شہباز شریف اور دیگر ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل کر لیے تھے اور کہا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف نیب کیس سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا ہے اور سیاسی انجینئرنگ کی بات سپریم کورٹ بھی اپنے ایک فیصلے میں کر چکی ہے۔ شہباز شریف کے خلاف ایک بھی الزام ثابت نہیں ہو سکتا کیوں کہ نیب کے پاس کیس ثابت کرنے کے لیے کوئی ریکارڈ یا ثبوت موجود نہیں۔

وکیل کا اپنے دلائل میں مزید کہنا تھا کہ فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے خلاف بھی کوئی مٹیریل نہیں ہے اس لیے ملزمان کے خلاف الزام ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ دیگر شریک ملزمان کے وکلا نے بھی اپنے دلائل مکمل کر لیے۔ نیب کے وکیل نے دلائل دئیے کہ نیب کے پاس موجود ریکارڈ کے مطابق ملزمان پر جرم ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

احتساب عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو سات نومبر کو سنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے