اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گوگل کا ڈوڈل ’انکل سرگم‘ کے نام، سالگرہ کی مبارکباد

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے مشہور پپٹ ’انکل سرگم‘ کے نام کردیا۔

انکل سرگم کے نام سے فاروق قیصر نے ایک پتلی کا کردار تخلیق کیا تھا جو کئی دہائیوں تک ٹی وی اور ریڈیو پر نشر ہونے والے مقبول پپٹ شو کا مرکزی کردار تھا۔ فاروق قیصرنے انکل سرگم کو اپنی آواز دی تھی۔  فاروق قیصر معروف رائٹر، فنکار، صحافی، پپٹ میکر، کارٹونسٹ اور استاد تھے۔

گوگل نے فاروق قیصر کی فنکارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں ان کی 78 ویں سالگرہ پر اپنے ڈوڈل کو انکل سرگم میں تبدیل کردیا۔  گوگل کے آئیکون پر کلک کرتے ہی پرانی طرز کی ٹی وی سکرین سامنے آتی ہے جس میں انکل سرگم  ہاتھ اٹھائے کچھ معنی خیز بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی ایک اور مقبول کردار ماسی مصیبتے بھی بیٹھی ہیں۔

ڈوڈل پر کلک کرنے سے فاروق قیصر( انکل سرگم) سے متعلق معلومات دکھائی دینے لگتی ہیں۔ فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کی جبکہ اسی مضمون میں ماسٹرز رومانیہ سے کیا اور اس کے بعد کیلیفورنیا کی یونیورسٹی سے ابلاغیات کی ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

فاروق قیصر نے 70 کی دہائی میں فنی زندگی کا آغاز کیا۔ ابتدا میں انہوں نے ریڈیو اور پی ٹی وی کے لیے خاکے لکھے تاہم انہیں 1976 میں انکل سرگم کے کردار سے شہرت ملی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے