اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لمز یونیورسٹی پر پولیس کے چھاپے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں: آئی جی پنجاب

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لمز یونیورسٹی پر پولیس کے دھاوے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

ایک ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پیچھے ایک فیک ویڈیو چل رہی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ لمز یونیورسٹی لاہور پر پنجاب پولیس چھاپہ مار رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں جو تصویر ہے وہ لمز یونیورسٹی سے بہت دور ہے، پولیس کی کوئی نارمل موومنٹ ہے پولیس نے لمز پر کوئی ریڈ نہیں کیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس بارے میں نہ پولیس کو کوئی حکم ملا نہ ہمیں کہا گیا، یہ جعلی اور جھوٹی ویڈیو وزیراعظم کے دورے کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹی اور بے بنیاد خبر کے طور پر جاری کی گئی اور یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ پنجاب پولیس نے لمز پر چھاپہ مارا نہ اس کا کوئی حکم ملا اور نہ ہی ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس جعلی ویڈیو کو بنانے والوں کو اب بولو کہ وہ قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔ آئی جی پنجاب کی ویڈیو پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا سیل نے جاری کی۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعظم نے 30 اکتوبر کو لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کا دورہ کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے بیان کے مطابق لمز کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین عبدالرزاق داؤد اور تدریسی عملے نے یونیورسٹی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں یونیورسٹی میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے