اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نگران پنجاب حکومت آئندہ 4ماہ کے بجٹ کی منظوری آج دے گی

30 Oct 2023
30 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت 24-2023کے آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری آج دے گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے ، کابینہ اجلاس میں نگران صوبائی وزرا ، چیف سیکرٹری و دیگر شریک ہوں گے، اجلاس میں آئندہ 4 ماہ کےلئے تقریباً 2 ہزار 119 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی ۔

 ذرائع کے مطابق  بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 1800 ارب روپے اور جاری ترقیاتی سکیموں کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 319 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، 33ارب روپے کی غیر ملکی فنڈنگ سے بھی ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے 4 ہزار 900 ترقیاتی سکیموں کے لیے 319 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے، یکم نومبر سے شروع ہونے والے فنڈز کو 120 دنوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل جون میں نگران حکومت نے اپنا پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کا بجٹ پیش کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے