اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگی قیادت کے ترقی کے سفر بارے وعدوں سے سوالات جنم لینے لگے

29 Oct 2023
29 Oct 2023

(لاہور نیوز) ترقی کا سفر جہاں رُکا تھا نواز شریف نے وہیں سے شروع کرنے کا اعلان کیا،مسلم لیگ نون کے ان وعدوں نے عوام کیلئے نئی امید کے ساتھ کئی سوال بھی پیدا کر دیئے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کا مختلف ادوار میں جائزہ لیں تو  پی ٹی آئی کے پونے چار سالہ دور میں پٹرول 77 روپے مہنگا  ہوکر149روپے 86 پیسے فی لٹر تک گیا،تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور میں ڈیزل کی قیمت 63 روپے10 پیسے فی لٹر بڑھائی اور اپریل 2022 میں ڈیزل  144روپے10 پیسے فی لٹر تھا۔

پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے اورمہنگائی کم کرنے کا دعویٰ  کیا،مگر 16 ماہ کے دوران  قیمتوں میں ریکارڈ توڑ اضافے کیے، پٹرول 123 روپے 45 پیسے مہنگا کرکے 272روپے 95 پیسے فی لٹر کر ڈالا،ڈیزل کی قیمت میں129 روپے30 پیسے اضافہ کرکے273روپے 40  پیسے  فی لٹر تک پہنچا دیا۔

نگران حکومت  بھی کسی سے پیچھے نہ رہی، پٹرول10 ر وپے 43 پیسےمہنگا  کرکے  283  روپے 38 پیسے فی لٹر کیاگیا،نگرانوں کی نگرانی میں ہی ڈیزل 29روپے 78 پیسےمہنگا ہوا  اور 303 روپے 18 پیسے فی لٹر تک پہنچ گیا۔

نون لیگ کو حکومت ملی تو اسے  ترقی کا  سفر 2017 ءسے شروع کرنے میں بڑے چیلنجز کا سامنا  ہو گا،2017 میں پٹرول 72  روپے80 پیسے، ڈیزل81 روپے   40 پیسے  فی لٹر تھا، اگر نون لیگ پھر برسراقتدار آئی تو  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 2017ء کی سطح پر لانے کیلئے  اسے   پٹرول 210 روپے 58  پیسے  اور ڈیزل 222 روپے 40 پیسے فی لٹر کم کرنا ہو گا۔

ماہرِ معاشیات و صدر لاہور چیمبر آف کامرس  کاشف انور کا کہنا ہے کہ نوازشریف  کا اعلان خوش آئند ہے تاہم  جب تک  روپے کی قدر مستحکم  نہیں ہوگی معاملات بہتر نہیں  ہونگے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے