اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

28 جنوری کو الیکشن ہوں گے یا نہیں ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتا، اعتزاز احسن

28 Oct 2023
28 Oct 2023

(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما، معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ 28 جنوری کو الیکشن ہوں گے یا نہیں ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما، معروف قانون دان اعتزاز احسن نے پارٹی رہنما نوید چودھری کی اہلیہ کی رسم قل میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ڈیل پر اب تو کسی کو شک نہیں رہنا چاہئے، یہی چیز میں کہتا ہوں موقع ملا اس نے سب کو زیرو کر دیا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف خود وزیراعظم بھی بننا چاہ رہے تھے، بن جائیں، ملک میں نظام تو ہے ہی نہیں، آئین کہتا ہے کہ اقتدار کا تعلق اللہ سے ہے، جو کہ منتخب لوگوں کے ذریعے تشکیل پاتا ہے، جب منتخب لوگ ہی نہیں تو نظام کیسا۔

انہوں نے کہا کہ کئی بار میرے پہلے بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلافات ہوئے ہیں، کبھی وہ میری بات مان جاتے ہیں کبھی نہیں مانتے، کبھی میری باتیں ٹھیک ہو جاتی ہیں، کبھی پیپلزپارٹی کی باتیں ٹھیک ہوتی ہیں، 28 جنوری کو الیکشن ہوں گے یا نہیں ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے