اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے میں فرسودہ ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھانڈا پھوٹ گیا

28 Oct 2023
28 Oct 2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے میں پرانی اور فرسودہ ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

ایل ڈی اے کا شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی فائلوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے قاصر ہے۔ گزشتہ بارہ سال سے فائلوں کی جانچ پڑتال اور الگ الگ کرنے کا عمل ہی مکمل نہ کیا جا سکا۔ ایل ڈی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ فلاپ ہو گیا۔ ایل ڈی اے کے پلاٹوں کی ملکیت، نقشوں کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکا۔ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے کی وجہ سے مختلف سکینڈل سامنے آنے کے واقعات رونما ہوئے۔ ایل ڈی اے کے شعبہ جات میں پلاٹ مالک کی تصدیق کے لیے فائلوں کے چکر لگ رہے ہیں۔ اب پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے انتظامیہ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے لیے متحرک ہوئی تو نت نئے مسئلے سامنے آنا شروع ہو گئے۔

ایل ڈی اے شعبہ ہاؤسنگ کے افسران نے نئے کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس کی ڈیمانڈ کر دی۔ انہوں نے کہا ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ کے معاملے پر ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کروانا ہے تو نئے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں۔ افسران کی جانب سے نئے کمپیوٹرز کے تقاضے نے ایل ڈی اے کے فرسودہ نظام کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ایل ڈی اے کے شعبہ ہاؤسنگ کو 30 دسمبر تک تمام سکیموں کا ریکارڈ الگ الگ کرنے کا حکم دیا گیا۔

ایل ڈی اے کے شعبہ ہاؤسنگ کو 18 لاکھ 30 ہزار روپے سے نئے کمپیوٹر خرید کر دیئے جائیں گے۔ لیپ ٹاپس کی خریداری پر 19 لاکھ 97 ہزار روپے خرچہ آئے گا۔ پرنٹر، سکینر، یو پی ایس اور بائیو میٹرک ڈیوائسز 38 لاکھ 59 ہزار روپے سے خریدی جائیں گی۔

ایل ڈی اے کے مختلف شعبہ جات نے رواں ماہ میں ہی آئی ٹی سے متعلقہ مشینوں کی خریداری کی استدعا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے