28 Oct 2023
(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر انسداد سموگ کارروائیاں جاری ہیں۔ پورے شہر میں مسٹ گاڑیوں سے پانی کا چھڑکاؤ دن اور رات کے وقت جاری ہے۔
لاہور میں 24 گھنٹوں میں 75 صنعتی یونٹس کو چیک، 8 کو ہدایات خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔ لاہور میں 8 صنعتی یونٹس کو نوٹس جاری، ایمیشن کنٹرول سسٹم نہ ہونے پر ایک یونٹ پر مقدمہ درج کیا گیا۔ 185گاڑیوں کو ناکوں پر چیک کیا گیا۔ 108 کے چالان ۔25 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سالڈ ویسٹ کو آگ لگانے پر 8 افراد کیخلاف استغاثے جمع ہیں۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے ٹیپا تمام پراجیکٹس کے گرد پانی چھڑکاؤ کی تھرڈ پارٹی رپورٹ آج جمع کرائے، فصلوں کی باقیات جلانے پر 3 زمین مالکان کیخلاف مقدمہ درج، اے سیز ریونیو سٹاف کے ساتھ 24 گھنٹے مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔