اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی کرنسی کو ڈالر اور یورو جیسی حیثیت حاصل ہے: گورنر سٹیٹ بینک

28 Oct 2023
28 Oct 2023

(ویب ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں قواعد و ضوابط کے لحاظ سے چینی کرنسی آر ایم بی کو دیگر بین الاقوامی کرنسیوں جیسے کہ امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین کے مساوی حیثیت حاصل ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرکاری اور نجی دونوں شعبے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کیلئے آر ایم بی کا انتخاب کرنے کیلئے آزاد ہیں۔

جمیل احمد نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارت میں آر ایم بی کے استعمال کو فروغ دینے کی مرکزی بینک کی کوششوں کے نتیجے میں چین سے پاکستان کی آر ایم بی میں درآمدات مالی سال 18 میں تقریباً 2 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 22 میں تقریباً 18 فیصد ہو گئی ہیں۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں آئی سی بی سی بینک کے زیر اہتمام ”آر ایم بی کے استعمال کو سرحد پار تصفیہ میں فروغ دینا” کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرپا اقتصادی اور مالیاتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کے لین دین کو طے کرنے کیلئے رینمنبی (RMB) کا استعمال ان تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے