اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان مسلم لیگ کا اتوار کو اسرائیل کیخلاف احتجاج کا اعلان

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ نے اتوار کے روز پریس کلب لاہور کے سامنے اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ و سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، جو اسرائیلی ظلم کے خلاف آواز اٹھانا چاہتے ہیں وہ احتجاج میں ضرور آئیں۔

چودھری سرور نے کہا کہ فلسطین کے نہتے بچوں اور خواتین کے خلاف اسرائیلی حکومت ظلم و بربریت کر رہی ہے، فلسطین کے مظلوموں کیلئے ادویات کی فراہمی اور پانی تک بند کر دیا گیا ہے، سکول اور کالجز پر اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

سابق گورنر نے کہا کہ اسرائیلی بربریت پر بین الاقوامی برادری کا ایکشن نہ لینا پوری انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، بین الاقوامی برادری سے مطالبہ ہے کہ ظلم و بربریت کا خاتمہ ہونا چاہئے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دنیا بھر میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی، یقین ہے کہ فلسطین آزاد ریاست بنے گا اور یروشلم اس کا دارالحکومت ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے