اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم سیاہ کشمیر پر الحمرا ہال میں تصاویر کے ذریعے مقبوضہ وادی کی صورتحال کی عکاسی

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(لاہور نیوز) یوم سیاہ کشمیر پر شہر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ الحمرا ہال میں تصاویر کے ذریعے مقبوضہ وادی کی صورتحال کی عکاسی کی گئی۔

تصویری نمائش میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو اجاگر کیا گیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں گورنر بلیغ الرحمن نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ بھارتی قبضہ مسلح جارحیت ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کئے بغیر دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، حکومت اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

تقریب میں کشمیری رہنما زاہد صفی نے کہا کہ بھارت کے جبر کے قبضے کو اب تک تسلیم نہیں کیا، کشمیری قیادت آج بھی جیلوں میں قید ہے، بھارت ان مظالم سے اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔

تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب کی قیادت میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گورنر ہاؤس تک ریلی بھی نکالی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے