اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غزہ میں لوگ اور بچے جل رہے دنیا مجرمانہ طور پر خاموش ہے:سراج الحق

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگ اور بچے جل رہے ہیں دنیا مجرمانہ طور پر خاموش تماشائی بنی ہے۔

منصورہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچوں کو کس جرم میں قتل کیا گیا؟ غزہ پر 6 ہزار سے زیادہ بم برسائے گئے، غزہ کے لوگ اور بچے جل رہے ہیں، اس جرم عظیم کے باوجود دنیا سو رہی ہے، اقوام متحدہ کی این جی او سیو دا چلڈرن کہاں ہے؟

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل، یو این او کہاں ہیں؟ آج ساری دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، بڑی طاقتوں نے اسرائیل کو قتلِ عام کا لائسنس دیا ہے، ان حالات میں مسلم امہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کو بچانے کیلئے آگے بڑھے، بیانات، قراردادیں، مذمتی بیانات اسرائیلی ٹینکوں کو نہیں موڑ سکتے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مسلم حکمران اپنی ذمہ داری پوری کریں، غزہ کو دوبارہ آباد کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، غزہ میں کھانا، پانی، بجلی اور ادویات کی سہولیات ختم ہیں، وہاں کئی صحافیوں کو شہید کر دیا گیا، گھروں کو جلادیا گیا، فلسطینی بچے آج آگ میں جل رہے ہیں، ان کو بچانا انسانیت کا تقاضا ہے، افسوس ہے دنیا اسرائیلی مظالم دیکھ رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ ہم مسلمان مسجد اقصیٰ کے محافظ ہیں، قبلہ اول کے پاسبان ہیں، ہم 29 اکتوبر کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے غزہ مارچ کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے