اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ ن کا پوری طاقت سے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پوری طاقت کے ساتھ انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی قائد نوازشریف نے پارٹی کو بھرپور تیاریوں اور 9 نکاتی ایجنڈے کے تحت انتخابی منشور تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے پارٹی کو ملک بھرمیں بھرپورطریقے سے اور تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت ملک بھر میں جلسے، ورکرز کنونشن اور دیگر تقاریب منعقد ہوں گی جبکہ انتخابی سرگرمیوں کے شیڈول کی تیاری بھی شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے پارٹی کا انتخابی منشور تیار کرنے کے لیے کمیٹی کو ٹاسک دے دیا۔ انتخابی منشور نواز شریف کے 9 نکاتی منشور کی روشنی میں تیار کیا جائے گا۔ نواز شریف نے 21 اکتوبر کو چار سال بعد وطن واپسی پر مینار پاکستان پرجلسہ عام سے خطاب میں ملک کو بحرانوں اور عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا دیا تھا۔

نو نکاتی ایجنڈے میں سرکاری اور انتظامی اخراجات میں کمی، خودمختار خارجہ پالیسی، آمدنی و محصولات میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں بنیادی اصلاحات سمیت دیگر نکات شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے