اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سردیوں میں گیس مہنگی ہی نہیں نایاب بھی ہو جائےگی: وزیر توانائی

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ سردیوں میں گیس نہ صرف مہنگی بلکہ نایاب بھی ہوجائیگی، صارفین کو گیس دوا کی طرح صبح دو پہر اور شام تین ٹائم ملے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیر توانائی  نے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو صبح دوپہر اور رات کے اوقات میں مجموعی طور پر 8 گھنٹے گیس سپلائی یقینی بنائیں گے،گھریلو صارفین کو ایل پی جی پر جانا پڑے گا، ملک میں جتنی گیس ہے اسی کے مطابق سردیوں میں سپلائی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ دسمبر کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کا بندوبست کرلیا ہے، نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رہے گی کیونکہ نئے کنکشنز کیلئے ملک میں گیس موجود نہیں ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ دسمبر کیلئے ایل این جی کے دو اضافی کارگوز خرید لیے ہیں جبکہ جنوری کیلئے بھی دو مزید ایل این جی کارگوز سپاٹ مارکیٹ سے خریدیں گے، گیس قیمتوں میں غریب صارفین پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا، صرف ان کیلئے فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کیے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ گیس قیمتوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی تاہم ای سی سی نے جن قیمتوں کی منظوری دی ہے اس کے بعد 4500 ارب روپے سے زائد توانائی کا گردشی قرض مزید نہیں بڑھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے