اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی آئی اے پروازوں کی منسوخی پر ترجمان نے وضاحت دے دی

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(لاہور نیوز) ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائنز  کا گزشتہ2ہفتوں سےمعمول کاآپریشن معطل ہے جبکہ  یومیہ بنیاد پرپروازیں شیڈول کی جارہی ہیں، ایندھن کی مقدار میں دستیابی کو مد نظر رکھ کر پروازیں چلائی جارہی ہے، صرف وہ پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں جن کیلئےایندھن کی فراہمی یقینی ہوتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں یہ کہنا درست نہیں، قومی ایئرلائنز  کی جانب سے پی ایس او کو ایندھن فراہمی کیلئے پیشگی ادائیگی کی جاتی ہے، انتظامیہ اپنے ذرائع سے کچھ فنڈز کے حصول کے لیے کوشاں ہے، فنڈز دستیاب ہوتے ہی پی آئی اے معمول کی پروازیں چلانا شروع کر دے گی۔

قومی ایئرلائنز کے ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے نے اپنا بین الاقوامی آپریشن بحال رکھنے کیلئےمنصوبہ بندی کر رکھی ہے، بین الاقوامی آپریشن میں کینیڈا،ترکی، چین،ملائیشیا اورسعودی عرب کےآپریشن کوترجیح دی جارہی ہے تاہم اندرون ملک آپریشن متاثر ضرور ہے مگر اس کی بتدریج بحالی کی منصوبہ بندی پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مسافروں کوان کی مطلوبہ پروازوں کےمتعلق پی آئی اے کال سینٹرکے ذریعے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، آپریشن متاثر ہونے سے مسافروں کو درپیش مشکلات اور زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے