اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے قائد مسلم لیگ ن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نوازشریف اتنا بہادر ہے تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اتنے بہادر ہو تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھاؤ ، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے کہ جس نے الیکشن لڑنا ہے وہ باہر ہو ، نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہے اسکو آپ باہر سے الیکشن کے لیے لے آئے ہیں ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ہمارے کیسز کا چالان بھی تین چار ماہ سے آج تک نہیں آیا ، یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکن نہیں سلیکشن ہے، ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن نے پرائم منسٹر اور صدر کو خط لکھا ہے کہ آپ نے یاسمین راشد کو کیوں گرفتار کر رکھا ہے۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ چھ ماہ ہو گئے، جھوٹا کیس ہے ابھی تک جیل میں رکھا ہوا ہے ، جب میں گھر میں موجود تھا ان کیسز میں مجھے گرفتار کیا ہوا ہے ، ہم سے پریس کانفرنس کرانا چاہ رہے ہیں ، ہم نے پی ٹی آئی چھوڑنی ہوتی تو تب ہی چھوڑ دیتے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے