اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان ریلویز: شدید دھند میں شفاف ٹریک دکھانے والا جدید سسٹم متعارف

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان ریلوے نے شدید دھند میں ٹریک کلیئر دکھانے والا جدید ترین سسٹم متعارف کروا دیا جسے مقامی ماہرین نے تیار کیا ہے اور یہ سسٹم انجن میں بیٹھے ڈرائیور کی معاونت کرے گا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)  پاکستان ریلویز شاہد عزیز نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل کے ہمراہ ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم کا افتتاح کیا۔ ’ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم‘ کا آغاز لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس سے کیا گیا۔

یہ سسٹم یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے الخوازمی انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ ڈرائیور معاون سسٹم شدید دھند میں 700 میٹر تک بغیر کسی رکاوٹ کے ڈرائیور کو کلیئر راستہ دکھائے گا۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل سسٹم 700 میٹر تک سگنلز، لیول کراسنگز، گیٹس، ٹریس پاسنگ کے علاوہ دیگرخطرات کی بھی نشاندہی کرے گا۔

افتتاح کے موقع پر چیف سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینئر محمد احمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر طارق عزیز، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ سیفٹی محمد علی چاچڑ، چیف مکینیکل انجینئر لوکو غلام قاسم سمیت ڈویژنل واسسٹنٹ افسران بھی موجود تھے۔

سی ای او ریلویز شاہد عزید کا کہنا تھا کہ ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم سے دھند کے دنوں میں ٹرینوں کی وقت پر آمد و رفت میں بہتری آئے گی اور سسٹم شدید دھند کے دنوں میں حادثات کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوگا جبکہ  یہ سسٹم پاکستان ریلویز میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے بنائے گئے بہترین سسٹم کی تعریف کی اور ساتھ ہی ساتھ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان ریلویز کے انجینئرز کو شاباش دی۔ سی ای او ریلویز نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز کو کیش انعام بھی دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے