اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر، آج بھی 49 سے زائد پروازیں منسوخ

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(ویب ڈیسک) مالی بحران میں گھری قومی ایئر لائن کا شیڈول معمول پر نہ آسکا ، پی آئی اے کی آج بھی 49 سےز ائد پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کی آج چار پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304 اور پی کے 305 منسوخ کردی گئی ہیں، کراچی سے کوئٹہ کی پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی سے سکھر کی پی کے 536 اور پی کے 537 بھی منسوخ کی گئی ہے۔

کراچی سے اسلام آباد کی 5 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368 پی کے 369 اور پی کے 370، کراچی سے تربت کی پی کے 501 اور پی کے 502 بھی روانہ نہیں ہو سکیں۔

اسلام آباد سے سکردو کی پی کے 451، پی کے 452، اسلام آباد سے گلگت کی پی کے 601 ،پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 بھی منسوخ کر دی گئی ، اسلام آباد سے چترال کی پی کے 660 اور 661 ،اسلام آباد سے دبئی کی پی کے 211، اسلام آباد سے جدہ کی پی کے 841، اسلام آباد سے ابوظہبی کی پی کے 261 اور پی کے 262 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

اسی طرح ملتان سے کراچی کی پی کے 331، اسلام آباد سے ملتان کی پی کے 681، پی کے 682، شارجہ سے ملتان کی پی کے 294، کراچی سے دبئی کی پی کے 213 پی کے 208، کراچی سے جدہ کی پی کے 732، فیصل آباد سے مسقط کی پی کے 165 اور پی کے 166، لاہور سے مسقط کی پی کے 229، پی کے 230، دوحہ سے لاہور کی پی کے 280، دبئی سے لاہور کی پی کے 204 بھی اڑان نہ بھر سکی۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ سے ابوظہبی کی پی کے 177 اور 178، سیالکوٹ سے دمام کی پی کے 243اور پی کے 244، دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 180 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پشاور سے دوحا کی پرواز پی کے 285، پشاور سے ابوظہبی کی پی کے 217 اور پی کے 218، جدہ سے پشاور کی پرواز پی کے 736 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے