اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غزہ میں اسرائیل کے ظلم کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، سراج الحق

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ظلم و بربریت کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں فلسطینی شہید ہو رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منصورہ میں غزہ مشائخ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس کا عنوان ’’غزہ ہمارا منتظر ہے ‘‘ تھا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے29 اکتوبر کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ 19 روز سے غزہ پر لوہے اور بارود کی بارش ہو رہی ہے، روزانہ سینکڑوں فلسطینی شہید ہو رہے ہیں لیکن74لاکھ افواج رکھنے والا عالم اسلام آج بھی خاموش ہے۔

خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ فلسطینی آج امت کو پکار رہے ہیں، سارا مغرب اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، مسلم امہ کو بھی عملی طور پر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔

کانفرنس میں غزہ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا اور اسرائیلی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے