اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی پلاسٹک کرنسی متعارف کروانے کی تجویز

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے جعلی کرنسی نوٹوں کی حوصلہ شکنی کے لیے پلاسٹک کرنسی متعارف کروانے کی تجویز دے دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ مارکیٹ میں جعلی نوٹوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، مارکیٹ میں 1 ہزار کے جعلی نوٹوں  کا استعمال سب سے زیادہ ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ اے ٹی ایم مشینوں سے بھی جعلی کرنسی نوٹ نکل رہے ہیں، میں آپ کو ایک ہزار اور 5 ہزار مالیت والے جعلی نوٹ دکھا سکتا ہوں۔

اس موقع پر سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ 5 ہزار والا کرنسی نوٹ بند ہونا چاہئے، اس سے بہت کچھ بند ہو جائے گا۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کمیٹی کو کرنسی نوٹس کے سکیورٹی فیچر تبدیل کرنے کی یقین دہانی کروا دی، جمیل احمد نے کہا کہ اس سے جعلی کرنسی نوٹس کی روک تھام میں مدد ملے گی، مستقبل میں پولیمر کرنسی نوٹس بھی متعارف کرانے کا پلان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے