اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں دو دہائیوں کی سیاست نے قومی وقار کو مجروح کیا، فردوس عاشق اعوان

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دو دہائیوں کی سیاست نے قومی وقار کو مجروح کیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے دیگر کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چودھری سرور سے ان کے بھائی کےانتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق دور میں ملک کی سیاست کے رکھ رکھاؤ اور رواداری کو پامال کیا گیا، معاشرے کو انتشار کا شکار کیا گیا اور خاندانوں کے اندر تفریق پیدا کی گئی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایک شخص کی امیج بلڈنگ اور اس کے بیانیے کو آگے بڑھانے کیلئے کے پی حکومت کے فنڈز خرچ کیے گئے، ان پیسوں کا استعمال ریاست اور عوام کے درمیان دراڑیں ڈالنے کے لئے کیا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ذہنوں کو بارود سے بھر کر ریاستی اداروں کے خلاف استعمال کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے