اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی نے ریاست مخالف پروپیگنڈے کیلئے سرکاری پیسہ استعمال کیا، عطاء تارڑ

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریاست مخالف پروپیگنڈے کیلئے سرکاری پیسے کا استعمال کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے سوشل میڈیا ٹرولرز بھرتی کیے، ہمارے پاس تفصیلات ہیں کہ کس سفاکانہ طریقے سے عوامی پیسے کو لوٹا گیا، 2019ء میں خیبرپختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا اینفلوئنسرز کے طور پر 1100 لوگ بھرتی کیے، ان کو بھرتی کرنے کا مقصد صحافیوں، سیاستدانوں کو گالیاں دینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر کل 87 کروڑ روپے خرچ ہونا تھے، معاملے پر سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے، کیا یہ نوکریاں تحریک انصاف کی ملکیت تھیں؟، پارٹی کی تشہیر کیلئے پارٹی فنڈز سے پیسے جاری ہونا چاہیے تھے، غریب عوام کا 87 کروڑ روپیہ خرچ کیا گیا، غریب سے دوائی، روٹی اور تعلیم کا حق چھینا گیا۔

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری خزانے سے معاوضہ دے کر اداروں کے خلاف بیان بازی کی گئی، جن مجرمان نے ان 1100 لوگوں کو بھرتی کیا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ایسے لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانا قومی فریضہ ہے، اس گھناؤنے عمل پر کل ایک ارب سے زائد پیسہ خرچ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے