اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو انتظامیہ بجلی چوروں کی سزا عام صارفین کو بھی دینے لگی

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) لیسکو انتظامیہ بجلی چوروں کی سزا عام صارفین کو بھی دینے لگی۔ ہائی لاسز فیڈرز پر 12 گھنٹے تک بجلی بند رہے گی۔

لیسکو انتظامیہ کی عجب منطق سامنے آئی۔ ہائی لاسز فیڈرز پر لاسز کم نہ ہوئے تو 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین بھی اذیت میں مبتلا ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو انتظامیہ 97 فیڈرز پر بجلی چوری روکنے میں ناکام ہے۔  30 فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز پر 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔ ہائی لاسز فیڈرز پر شام 6 سے صبح چھ بجے تک بجلی بند رکھی جا رہی ہے۔ 30 فیصد سے کم لاسز والے فیڈرز پر 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ لیسکو بجلی چوروں کو پکڑے، عام صارفین کو کیوں سزا دی جا رہی ہے۔ اگر 30 فیصد لوگ بجلی چوری کرتے ہیں تو70 فیصد بل بھی ادا کر رہے ہیں۔

لیسکو صارفین نے مزید کہا کہ بجلی کی طویل بندش سے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ نگران وزیراعظم معاملے کا نوٹس لے کر لوڈشیڈنگ بند کروائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے