اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میٹرو اورنج لائن ٹرین کی کامیابی کے تین سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا اہتمام

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) میٹرو اورنج لائن ٹرین کی کامیابی کے تین سال مکمل ہونے پر ڈیرہ گجراں ڈپو میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد، چینی قونصل جنرل لاہور ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران، چینی انجینئرز اور سٹاف کی بھرپور شرکت ہوئی۔ ڈیرہ گجراں ڈپو میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا۔ قوالی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ چینی مہمان جھوم اٹھے ، چینی شہری اور پاکستانی دھمال ڈالتے رہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سٹاف کی طرف سے سٹیج پر چینی پرفارمنس کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

تقریب میں سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر تختی کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے بتایا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ اورنج ٹرین کی سبسڈی ختم کرکے اس کو خود مختار بنایا جائے۔

چینی قونصل جنرل لاہور نے کہا کہ سی پیک کے زیر سایہ اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل قابل فخر ہے۔ پاک چین دوستی لازوال ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کو مزید بہتر اور منافع بخش بنانے کیلئے جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر اورنج ٹرین کی تیسری سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے