25 Oct 2023
(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا۔ غذائی اشیاء کی برآمدات 19فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 28کروڑ ڈالر ہوگئیں۔
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چاول، پھل، سبزیوں، گوشت، مصالحہ جات، اور چینی کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خام کپاس، سوتی دھاگے، سرجیکل آلات اور کیمیکلز کی برآمدات بھی بڑھیں۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں پلاسٹک مصنوعات، ٹرانسپورٹ کے سامان، جیولری اور سیمنٹ کی برآمد بھی بڑھ گئیں۔
اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر مجموعی برآمدات کا حجم 6.63 فیصد کمی سے چھ ارب 91کروڑ ڈالر رہا۔ اگست کے مقابلے میں ستمبر کے دوران برآمدات 4.65 فیصد اضافے سے 2 ارب 47 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔