اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم سب کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں: پیپلزپارٹی

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے جنرل سیکرٹری سید نیئر بخاری نے کہا ہے کہ ہم سب کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں اور اگر نہ ملی تو انتخابی نتائج پر سوالات ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے، پیپلزپارٹی سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے سے انتخابی نتائج پرسوالات ہوں گے۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ نگران حکومتیں اور اداروں سے مخصوص سہولت کاری کا تاثر زبان زدعام ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پنجاب کی نگران حکومت کس حیثیت میں سزائیں معطل کر رہی ہے ؟۔

یاد رہے کہ نگران پنجاب حکومت نے منگل کے روز مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا معطل کی ہے۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی اور نگران حکومتیں مخصوص جماعت اور شخصیات کی سہولت کاری سے باز رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا کسی ملزم کو لاؤنج میں بائیو میٹرک کی سہولت غیر معمولی بات نہیں ہے؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے