25 Oct 2023
(ویب ڈیسک) عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے فی لیٹراضافہ متوقع ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 0.82 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی عالمی قیمتوں میں بالترتیب 3.14 اور 1.14 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔
نگران حکومت کی جانب سے 16 اکتوبر کوپٹرول 40 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی۔