اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب کا احسن اقدام، شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو نیا گھرفراہم

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا احسن اقدام، شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کو نیا گھرفراہم کردیا۔

 لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد قیصر کے اہل خانہ کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا، کانسٹیبل محمد قیصر نے لاہور کے علاقے موہلنوال میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا، کانسٹیبل محمد قیصر شہید کے والد ہیڈ کانسٹیبل اللہ دتہ نے 25 جنوری 2011 کو کربلا گامے شاہ کے باہرخودکش بمبار کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے کانسٹیبل محمد قیصر کے والد ہیڈ کانسٹیبل اللہ دتہ کو قائداعظم پولیس میڈل سے نواز رکھا ہے، کانسٹیبل محمد قیصر کے دو بھائی محمد فیصل اور احمد علی بھی محکمہ پولیس میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ہیڈ کانسٹیبل اللہ دتہ شہید اور ان کے فرزند کانسٹیبل محمد قیصر شہید کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے مزید کہا کہ ویلفیئرکا کوئی اقدام پنجاب پولیس کے اس عظیم خاندان کی لازوال قربانیوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتا، پنجاب پولیس اپنے ہیروز کے اہلخانہ کو زندگی کے کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے