اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا امریکی سفارتخانے کے سامنے غزہ مارچ کا اعلان

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی پاکستان نے 29 اکتوبر کو امریکی سفارتخانے کے سامنے غزہ مارچ کا اعلان کردیا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کھانا ہے نہ پانی، فلسطینی بے سروسامانی میں اپنے مسلمان بھائیوں کو پکار رہے ہیں، امریکہ کا کھلے عام اسرائیل کا ساتھ دینا  مسلم ممالک کےلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

سراج الحق نے اسرائیل کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایٹمی پاور اوراسلامی ملک ہے اگر وہی اسرائیل کے خلاف کام نہیں کررہا  تو ہم  غزہ کو بچانے کےلئے  کردار ادا کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق  کاکہناتھا کہ حکومت اپنی ذمہ داری ادا نہیں کررہی، پاکستان سمیت دنیا بھرکے حکمران ڈرپوک ہیں لیکن قوم غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے، اگر اسرائیل کو نہ روکا  تو وہ مسلم ممالک پر چڑھ دوڑے گا، غزہ پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک مؤقف اپنانا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے